آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی چار صاحبزادیاں تھیں ان کے اسمائے گرامی درج ذیل ہیں
- حضرت زینب رضی اللہ تعالی عنہا
- حضرت رقیہ رضی اللہ تعالی عنہا
- حضرت ام کلثوم رضی اللہ تعالی عنہا
- حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہا
حضرت زینب رضی اللہ تعالی عنہا
ان کی شادی ان کے خالہ زاد اابو العاص رضی اللہ تعالی عنہ سے ہوئی انہوں نے حضرت زینب رضی اللہ تعالی عنہا سے بڑا اچھا سلوک کیا . یہ نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سب سے بڑی صاحبزادی تھیں ان سے حضرت امامہ رضی اللہ تعالی عنہا پیدا ہوئیں
جو حالت نماز میں آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی پیٹھ مبارک پر بیٹھ جاتی تھیں . حضرت زینب رضی اللہ تعالی عنہا نے اٹھ ہجری میں وفات پائی .
حضرت رقیہ رضی اللہ تعالی عنہا
پہلی شادی عتبہ بن ابو لہب سے ہوئی نبوت کے بعد ابو لہب نے ان کو بیٹے سے طلاق دلوا
دی اور دوسری شادی حضرت عثمان رضی اللہ تعالی عنہ سے ہوئی اور وہ حبشہ میں حضرت عثمان رضی اللہ تعالی عنہ کے ساتھ تھیں . دو ہجری میں وفات پائی .
حضرت ام کلثوم رضی اللہ تعالی عنہا
ان کی پہلی شادی عتیبہ بن ابو لہب سے اور دوسری شادی حضرت عثمان رضی اللہ تعالی عنہ سے ہوئی اس سے پہلے حضرت رقیہ رضی اللہ تعالی عنہا ان کے نکاح میں تھیں ان کی وفات کے بعد حضرت عثمان رضی اللہ تعالی عنہا نے ام کلثوم سے نکاح کیا . نو ہجری میں وفات پائی اورآپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ان کی نماز جنازہ پڑھائی
حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہا
دو ہجری میں حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ سے نکاح ہوا نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے بعد صرف چھ ماہ زندہ رہیں اور 11 ہجری میں وفات پائی ان سے حضرت حسن رضی اللہ تعالی عنہ , حضرت حسین رضی اللہ تعالی عنہ , حضرت محسن رضی اللہ تعالی عنہ , ام کلثوم رضی اللہ تعالی عنہا اور زینب رضی اللہ تعالی عنہا پیدا ہوئیں . حضرت محسن بچپن میں فوت ہو گئے