صاحب زادے

صاحب زادے


آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے تین صاحبزادے ہیں ان کے اسمائے گرامی درج ذیل ہیں
 
 
  1. حضرت قاسم رضی اللہ تعالی عنہ
  2. حضرت ابراہیم رضی اللہ تعالی عنہ
  3. حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالی عنہ

حضرت قاسم رضی اللہ تعالی عنہ

یہ حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہا کے بطن سے پیدا ہوئے .انہوں نے بچپن میں وفات پائی ان کی وجہ سے نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی کنیت ابو القاسم تھی.

حضرت ابراہیم رضی اللہ تعالی عنہ

یہ حضرت ماریہ رضی اللہ تعالی عنہا کے بطن سے پیدا ہوئے یہ بھی بچپن میں فوت ہو گئے اپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ان کا جنازہ پڑھایا . یہ تقریبا ڈیڑھ سال زندہ رہے اس طرح حضرت ابراہیم رضی اللہ تعالی عنہ اپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی اخری اولاد تھے .

حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالی عنہ

ان کا لقب طیب و طاہر تھا یہ حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہا کے بطن سے تھے اور بچن میں ہی وفات پا گئے تھے