نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ازواج کی کل تعداد 11 ہے ان میں سے نو ازواج مطہرات آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی وفات کے وقت موجود تھیں ازواج مطہرات کے اسمائے گرامی درج ذیل ہیں
- حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہا بنت خویلد
- حضرت سودہ رضی اللہ تعالی عنہا بنت زمعھ
- حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا بنت ابی بکر
- حضرت حفصہ رضی اللہ تعالی عنہا بنت عمر رضی اللہ تعالی عنہ
- حضرت زینب رضی اللہ تعالی عنہاا بنت خزیمہ
- حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالی عنہا
- حضرت زینب رضی اللہ تعالی عنہاا بنت جحش
- حضرت جویریہ رضی اللہ تعالی عنہا بنت حارث
- حضرت ام حبیبہ رضی اللہ تعالی عنہا
- حضرت میمونہ رضی اللہ تعالی عنہا بنت حارث
- حضرت صفیہ رضی اللہ تعالی عنہا بنت حی بن ا خطب
- حضرت ماریہ رضی اللہ تعالی عنہا
حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہا
یہ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی پہلی بیوی ہیں حضرت ابراہیم رضی اللہ تعالی عنہ کے علاوہ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تمام اولاد حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہا کے بطن سے ہے ان کے بطن سے آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے دو بیٹے اور چار بیٹیاں پیدا ہوئیں نبوت کے دسویں سال وفات پائی یہ شادی کے بعد 25 سال آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے ساتھ رہیں
حضرت سودہ رضی اللہ تعالی عنہا
آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے نبوت کے دسویں سال حضرت سودہ رضی اللہ تعالی عنہا سے نکاح کیا ان کا پہلا خاوند سکران حبشہ جا کر عیسائی ہو گیا تھا اور یہ بیوہ ہو گئیں تھیں انہوں نے دور عمر رضی اللہ تعالی عنہ میں وفات پائی
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا
نبوت کے دسویں سال نکاح نبوی صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں آئیں حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہاا آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی محبوب ترین بیوی تھیں یہ واحد کنواری خاتون تھی جو آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے نکاح میں آئیں یہ تمام امہات میں سب سے بڑی عالم تھیں
حضرت حفصہ رضی اللہ تعالی عنہا
غزوہ بدر کے بعد تین ہجری میں آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے نکاح میں آئیں اور 45 ہجری میں آپ رضی اللہ تعالی عنہا نے وفات پائی یہ بیوہ خاتون تھیں ان کے پہلے خاوند حضرت حنیسں بن حذیفہ جنگ بدر میں زخمی ہو کر فوت ہوئے اس کے بعد یہ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے نکاح میں آئیں
حضرت زینب رضی اللہ تعالی عنہا
تین ہجری میں نکاح ہوا اس سے پہلے یہ حضرت عبداللہ بن حجش کے عقد میں تھیں اور وہ جنگ احد میں شہید ہو گئے تھے یہ ام المساکین مشہور تھیں نکاح کے دو یا تین ماہ بعد آپ رضی اللہ تعالی عنہا فوت ہو گئیں حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ان کی نماز جنازہ پڑھائی وفات کے وقت آپ رضی اللہ تعالی عنہا کی عمر 30 برس تھی
حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالی عنہا
ان کے پہلے خاوند کا نام حضرت ابو سلمہ رضی اللہ تعالی عنہ تھا جو چار ہجری میں فوت ہوئے چار ہجری میں حرم نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں داخل ہوئیں اور آپ رضی اللہ تعالی عنہا نے شہادت حسین رضی اللہ تعالی عنہ کے بعد وفات پائی
حضرت زینب رضی اللہ تعالی عنہا بنت حجش
یہ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی پھوپھی کی صاحبزادی تھیں ان کے پہلے خاوند زید بن حارثہ رضی اللہ تعالی عنہ تھے ان سے طلاق کے بعد آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے پانچ ہجری کے لگ بھگ شادی ہوئی انہوں نے 60 ہجری میں انتقال فرمایا
حضرت جویریہ رضی اللہ تعالی عنہا
یہ بنی مصطلق کے سردار کی بیٹی تھیں اور قید ہو کر آئیں تھیں آزاد ہو کر چھ ہجری میں آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے شادی ہوئی 65 سال کی عمر میں 50 ہجری میں وفات پائی ان کی وجہ سے بنی مصطلق کے تمام قیدی آزاد کر دیے گئے
حضرت ام حبیبہ رضی اللہ تعالی عنہا
ہجرت حبشہ کے دوران عقد نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں آئیں اور 44 ہجری میں وفات پائی یہ قریش کے سردار ابو
سفیان کی بیٹی تھیں ان کے پہلے خاوند عبید اللہ بن حجش عیسائی ہو گئے تھے لیکن یہ مسلمان تھیں اس طرح یہ بیوہ ہو گئیں نجاشی نے آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا شادی کا پیغام اور آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی جانب سے مہر ادا کیا اور ولیمہ کیا
حضرت میمونہ رضی اللہ تعالی عنہا
یہ حضرت عباس رضی اللہ تعالی عنہ کی سالی تھیں اور حارث کی بیٹی تھیں حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے عمرتہ القضا کے وقت مکہ میں ان سے چھ ہجری میں نکاح کیا 51 ہجری میں ان کا انتقال ہوا
حضرت صفیہ رضی اللہ تعالی عنہا
یہ خیبر کے یہودی سردار حی بن اخطب کی بیٹی تھیں نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے پہلے ان کی دو شادیاں ہو چکی تھیں یہ جنگ خیبر میں قید ہو کر آئیں تھیں ان کو آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے سلام کی دعوت دی تو یہ مسلمان ہو گئیں یہ آزاد ہو کر 7 ہجری میں آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے حبا لہ عقد میں آئیں. 36 ہجری میں وفات پائی